نئی دہلی، 06 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جیش محمد کے دہشت گرد اڈوں کو تباہ کرنے کے لئے پاکستان میں گھس کر کی گئی ایئراسٹرائک پر بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ذرائع کی مانیں تو بدھ کو فضائیہ نے مرکزی حکومت کو ایئراسٹرائک سے منسلک تمام دستاویزات سونپ دیئے ہیں،ان ثبوتوں میں ایئراسٹرائک کی تصاویر بھی شامل ہیں،ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کس طرح ان کے زیادہ تر نشانے درست لگے ہیں۔ذرائع کی مانیں تو فضائیہ نے حکومت کو 12 صفحات کے دستاویز سونپی ہے۔اس میں فضائیہ نے بالاکوٹ کے اس علاقے ہائی ریزیولیشن تصاویر بھی مشترکہ ہیں،اگرچہ یہ رپورٹ عوامی ہوگی یا نہیں اس بات کا فیصلہ مودی حکومت ہی لے گی۔
فضائیہ کی رپورٹ کے مطابق بالاکوٹ میں ان 80 فیصد نشانے درست لگے ہیں،جن بموں کو داغا گیا وہ وہاں موجود عمارتوں کے اندر براہ راست گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جو بھی تباہی ہوئی ہے وہ اندر ہی ہوئی ہے۔رپورٹ کی مانیں تو جن میزائل کا استعمال ہوا ہے انہوں نے براہ راست چھت کو سوراخ کیا اور اپنے ہدف پر وار کیا۔ایئر فورس کی اس رپورٹ کے مطابق بالاکوٹ میں جس وقت یہ ایئراسٹرائک کی گئی تو وہاں موجود تمام ٹارگیٹ کو تباہ کر دیا۔آپ کو بتا دیں کہ 14 فروری کو جیش محمد نے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ کروایا تھا، جس کے خلاف ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان میں گھس کر جیش محمد کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ایئراسٹرائک میں فوج نے میراج 2000 کا استعمال کیا تھا اور جیش محمد کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔پاکستان مسلسل دعوی کر رہا تھا کہ ان کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے، صرف کچھ درخت ہی گرے ہیں۔اپوزیشن کے کئی لیڈر اس بات کا مطالبہ کر چکے ہیں کہ مرکزی حکومت کو پاکستان میں کی گئی ایئراسٹرائک کے ثبوتوں کو سامنے رکھنا چاہئے۔کانگریس کی طرف سے دگ وجے سنگھ، منیش تیواری کے علاوہ این ڈی اے میں بی جے پی کی ساتھی شیوسینا نے بھی ایئراسٹرائک کی حقیقت کو عوام کے سامنے رکھنی کی بات کہی تھی،تاہم حکومت اور بی جے پی کی جانب سے ہر بار کہا گیا کہ اپوزیشن پارٹیاں فوج کا حوصلہ گرانے کا کام رہی ہیں۔